براۓ فروخت

Instagram: ohwhatthefizza

دیکھو ماں میں کتنی پیاری لگ رہی ہوں۔ سارا گاؤں مجھے کلوٹی بلاتا ہے، لیکن دیکھو خالہ نے مجھے کتنا پیارا دلهن جیسا تیار کیا ہے۔ اتنی گوری لگ رہی ہوں۔ سب سہیلیاں باہر کھڑی جل رہی تھیں مجھ سے۔ اتنا مزہ آیا، کوئ پہلی بار جلا مجھ سے۔
ماں کچھ بولو نہ۔ روۓ جا رہی ہو کب سے۔ ابّا نے پھر سے مارا؟ تم فکر نہ کرو۔ پتا ہے باہر اتنی بڑی گاڑی آئ ہے مجھے شہر کی سیر کرانے لے جاۓ گی۔ ابّا نے بتایا ہے۔ تب ہی تو خالہ نے اتنا سجایا ہے مجھے۔ شہر میں سب ایسے ہی سجے ہوۓ رہتے ہیں۔ میں وہاں سے تمہارے لیۓ بہت کچھ لاؤں گی۔ تم بس رونا بند کردو۔ ابّا بھی خوش ہے اب۔ اس کو بھی اب اتنے سارے پیسے ملے ہیں اس بڑی گاڑی والے آدمی سے۔
فرشتہ بھیجا ہے الله نے شاید۔
ماں؟ اس نے میرا ماتھا چوم کے پیسے بھی وارے مجھ سے۔ پر ایک بات بتا؟ اس نے مجھے “میری دلهن” کیوں کہا؟ بھلا اتنی چھوٹی سی بھی کوئ دلهن ہوتی ہے کبھی؟ ہاہاہا۔ معصوم سا بابا ہے وہ فرشتہ۔
ماں، مجھے امیر ہو کر بہت مزہ آ رہا ہے۔ اب ہم روز پیٹ بھر کر کھانا کھایا کریں گے۔
ماں؟

“بولنا بند کر اب اور جا گاڑی میں جا کر بیٹھ جا”


گلے نہیں لگاؤ گی؟ شام کو آ تو جاؤں گی پر تم پھر بھی یاد آؤ گی۔ تمہارے بغیر رہا نہیں نہ جاتا۔

“باجی؟؟؟؟؟ گاڑی تیار ہےچھوٹی کو بھیج دو”

ماں چل اب میں جا رہی ہوں۔ رب راکھا۔

“رب راکھا چھوٹی۔ شادی مبارک”



Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s