نہ عشق زباں کی باتوں میں 
نہ عشق ہے انکی آنکھوں میں 
نہ عشق کسی کے دل میں ہے 
نہ عشق ہے انکی سانسوں میں

یہ ساری دنیا کہتی ہے
یہ عشق بھلا کیا ہوتا ہے؟
اور عشق کہاں پر ملتا ہے؟ 

 

صرف عشق کی بات لبوں پر ہے
اور اندر سے سب خالی ہے

پر میں نے عشق کو پایا ہے 

سوکھی ان پھول کی پتیوں میں
جوسالوں سال کتابوں کے
صفحوں میں رکھی جاتی ہیں
جو خشک زمین کو تر کردیں
بارش کی ان چند بوندوں میں

سورج کے ڈوبتے رنگوں میں
اور ٹھنڈی سرد ہواؤں میں
ان رنگیں پگھلے لمحوں میں
جو روح کو دیں تسکین بہت
ان چپ سنہری شاموں میں

ہاں عشق کو میں نے پایا ہے 

ساحل کی اس خاموشی میں
جو ڈھلتے دن کے پچھلے پہر
طوفاں کی مانند شور کرے
جلتے خوابوں پر مرہم سی
اس چاند سے اگتی ٹھنڈک میں

قرآں پہ گرے اس آنسو میں
 اس لمبے سے  اک سجدے میں
اور عشق خدا میں ملتا ہے   
جو آدھی رات میں اس سے ہوں
ان رو کر کی گئی باتوں میں

ہاں عشق کو میں نے پایا ہے 

آنکھوں کے پھیلے کاجل میں
جو بنا چاند کی رات کی مانند
جادو سا کر دیتا ہے
اور دل بوجھل جو کر جائیں
ان تھکی تھکی سی نظروں میں

زخموں سے اٹھتی ٹیسوں میں
جو تلخ سی گزری یادوں کو
پھر سے تازہ کردیتی ہیں
جو یاد کرا دے سارے غم
اس دکھ میں اور تنہائی میں

ہاں عشق کو میں نے پایا ہے 

خواہش میں اور محرومی میں
اور تار تار اس روح میں بھی
جو بار بار آزمائی گئی
جو زندہ ہو پر سانس نہ لے  
اس جسم کے بکھرے ٹکڑوں میں

اس بدصورت سے چہرے میں
جو داغ دار سا لگتا ہے
نہ جس پر کوئی نظر کرے
ہے عشق چھپا اس تن میں بھی
دل جسکا صاف کھرا سا ہے

ہاں عشق کو میں نے پایا ہے 

Advertisements

12 comments

  1. fahadnisar · April 17, 2015

    “جو زندہ ہو پر سانس نہ لے
    اس جسم کے بکھرے ٹکڑوں میں”
    The best. Beautiful.

    Like

  2. MahamSiddiqui · April 17, 2015

    This doesn’t need any simpleton praise words. Your work is enough to show how much you have grown in your writings and how much this is amazing. It is shouting from its every letter and every word and every verse that see I am the work of a brilliant mind and all the more a wonderful heart. Keep it up. I am your big fan now. I’ll try to achieve greatness like yours but it would be difficult.

    Like

    • Fizza R. Chauhdary · April 17, 2015

      Oh my God Mahi, each and every word of yours is like an achievement to me. Means a lot. Seriously. Thank you so much :’)

      Liked by 1 person

  3. jawadkhalid7 · May 27, 2015

    آنکھوں کے پھیلے کاجل میں
    جو بنا چاند کی رات کی مانند
    جادو سا کر دیتا ہے
    Wah. Bohat khoobsurat.

    Like

  4. ainykhan · May 28, 2015

    Reblogged this on haramkhan312.

    Like

  5. Shoaib · January 6, 2016

    “Ishq” is overrated :p

    Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s